ایوانکا ٹرمپ نے کی اہرام مصر کی سیر

   

قاہرہ : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مصر کے دورے کے دوران اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ گیزا کے اہرام کے سامنے اپنی تصاویر شیئر کردیں۔ایوانکا نے ان تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: “اہراموں پر ایک دن، اپنے خاندان کے ساتھ پہلی بار مصر کی خوبصورتی کو دیکھنے کا ایک بہت ہی خاص وقت ہے “سابق امریکی صدر کی بیٹی نے سیاست میں نے آنے کا اعلان بھی کردیا۔ ایوانکا نے یہ اعلان اس رات کیا جس رات ان کے والد 2024 کے انتخابات میں اپنے امیدوار بننے کا اعلان کر رہے تھے۔ ایوانکا نے کہا کہ انھوں نے اپنے بچوں اور اپنی نجی زندگی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوانکا نے انسٹا گرام پر شائع اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں ، لیکن اس مرتبہ اپنے چھوٹے بچوں اور نجی زندگی کو ترجیح دینے کا انتخاب کرتی ہوں۔