ایوان میں اب اقلیتوں کے حقوق کیلئے موثر نمائندگی ہوگی

   

نارائن پیٹ کے وفد کی نیک توقعات، جناب عامر علی خان سے ملاقات اور مبارکباد

نارائن پیٹ۔ 2 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے سینئر صحافی وضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران اور سیاسی وسماجی قائدین نے ادارہ سیاست پہنچ کر ملک کے موقراخبارروزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر وبے باک صحافی جناب عامر علی خان کو ریاست تلنگانہ کے گورنر کوٹہ میں ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف کونسل میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے حکومت سے موثر نمائندگی کرینگے ، ان قائدین نے کہا کہ اس باوقار عہدہ کے لئے حکومت کی جانب سے جانب عامر علی خاں کا انتخاب حق بجانب اور حق دار حق رسید کے مترادف ہے ،ان قائدین نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی جناب عامر علی خان کو اپنی کابینہ میں شریک کرکے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرینگے۔ وفد نے جناب عامر علی خان کو نارائن پیٹ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ،اس وفد میں سینیر صحافی و نمائندہ سیاست نارائن پیٹ جناب مجاہد صدیقی ، و نمائندہ سیاست مکتھل مولانا عبدالقوی حسامی ، رکن بلدیہ و صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ ، جناب امیر الدین ایڈوکیٹ ، نائب صدر جناب اے آر رحمن ، حج سوسائٹی قانونی مشیر جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، اور جناب عبدالقادر و دیگر شامل تھے، اس موقع پر ان قائدین نے جناب عامر علی خان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ۔