نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل تمام پارٹیوں کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ عوامی مفاد اور قومی مفاد کے مسائل پر بامعنی بحث کرتے ہوئے عام لوگوں کے مسائل کا حل نکالیں۔برلا نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ لوک سبھا میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں اور معزز اراکین سے درخواست ہے کہ وہ قومی مفاد اور عوامی مفاد کے موضوعات پر ایوان میں بامعنی بات چیت ہواور بحث کے ذریعہ عوام لوگوں کی مشکلات کا حل نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ عوام کو بھی ہم سے یہی توقعات ہیں۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے 11 اگست تک چلے گا۔ اس مدت کے دوران تقریباً 31بل پیش کیے جانے ہیں۔ ان میں دہلی کے انتظامی نظام سے متعلق آرڈیننس کو تبدیل کرنے کا بل بھی شامل ہے ۔