ایوب خان کی عبوری ضمانت منظور

   

حیدرآباد۔ شہر کے بدنام زمانہ گینگسٹر ایوب خان کی تلنگانہ ہائی کورٹکی جانب سے عبوری ضمانت منظور کرنے پر اس کی رہائی عمل میں آئی۔ ایوب خان جسے فرضی پاسپورٹ کیس میں قصور وار پائے جانے پر اسے سات سال کی سزاء سنائی گئی تھی اور وہ گذشتہ دو سال سے جیل میں قید ہے۔ مذکورہ روڈی شیٹر نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خاندان کے ایک فرد کی طبیعت ناساز ہونے کے نتیجہ میں اسے ضمانت دی جائے۔ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد ایوب خان کی 15 دن کی عبوری ضمانت منظور کی اور اس کی رہائی کا حکم دیا۔ اس کے بعد چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نامپلی نے چنچل گوڑہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو رہائی کا حکم دیا۔ ایوب خان کو عبوری ضمانت پر 19 فروری تک کیلئے رہا کیا گیا ہے اور ضمانت کی مہلت کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ خود سپرد ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔