عدالت نتیجہ خیز اطلاع کی خواہاں۔ ترجمے میں غلطیاں، مسلم فریق نے نشاندہی کی
نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی تنازعہ میں پیروی کرنے والے قانون داں رام جیٹھ ملانی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آج خواہش کی کہ متعلقہ کمیٹی ثالثی جاری رکھے اور یکم اگسٹ تک نتیجہ خیز رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ 3 رکنی کمیٹی جس کی قیادت سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم آئی خلیف اللہ کررہے ہیں، 8 جولائی کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 3 رکنی کمیٹی نے ثالثی کے کام کی ذمہ داری اپنے سر لے لی تھی۔ خلیف اللہ نے 5 رکنی دستوری بنچ سے جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کرتے ہیں، 2 اگسٹ کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشورہ دیا۔ اُنھوں نے خواہش کی کہ سابقہ حکمنامے کے مطابق رپورٹ کو خفیہ رکھا جائے۔ تاہم عدالت نے حکم دیا کہ مقدمے کی سماعت 2 جولائی سے شروع ہوئی اور روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ 2 اگسٹ دو بجے دن تک داخل کرنے کا اعلان کیاہے۔ واحد مسلم فریق جو ایم صدیق کے جانشین ہیں، انھوں نے ترجمے میں غلطیوں کی شکایت کی۔