ایودھیا تنازعہ:پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کیوریٹو عرضی دائر کی

   

نئی دہلی 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیس پارٹی کے بعد اب پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) نے ایودھیا معاملے میں جمعہ کے روز کیوریٹو عرضی داخل کی ۔ پي ایف آئی نے گزشتہ برس نو نومبر کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عرضی گزار نے کیوریٹو عرضی پر کھلی عدالت میں بحث کا مطالبہ کیا ہے ۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت اپنے نو نومبر 2019 کے حکم پر روک لگائے ، جس میں اس نے متنازعہ اراضی کا فیصلہ ‘رام للا’ کے حق میں کیا تھا ۔ واضح ر ہے کہ دونوں ہی عرضی گزار اس مقدمے میں فریق نہیں تھے ۔ واضح ر ہے کہ ایودھیا کے رام جنم بھومی – بابری مسجد اراضی تنازعہ میں پہلی کیوریٹو عرضی 21 جنوری کو پیس پارٹی نے دائر کی تھی ۔ اس معاملے میں نظر ثانی عرضی مسترد ہونے کے بعد پیس پارٹی کے ڈاکٹر ایوب نے کیوریٹو عرضی دائر کی تھی ۔