ایودھیا تنازعہ میں دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے کی اطلاعات

   

نئی دہلی ، 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازع کی سماعت کے آخری دن دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے ذریعہ مقرر کردہ ثالثی پینل نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اجودھیا تنازع پر ہندو فریق اور مسلم فریق میں اجودھیا تنازع کے سلسلے میں معاہدہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی شرائط کے مطابق متنازعہ اراضی پر رام مندر کی تعمیر ہو لیکن اس کے بجائے مسجد کے لئے جگہ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ، مذہبی مقامات کا قانون 1991 نافذ ہو، جس کے مطابق تمام مذہبی مقامات کی 1947 کی حیثیت برقرار رکھنے کے بارے میں کہا گیا ہے ۔