ایودھیا تنازعہ کی سماعت کے دوران ہنگامہ، راجیو دھون نے رام مندر کے نقشے کو پھاڑ پھینکا ، چیف جسٹس ناراض

,

   

ایودھیا تنازعہ معاملہ پر آج آخری دن کی سماعت کے روز یہاں جم کر ہنگامہ ہوا۔ عدالت میں ججوں کی بینچ کے سامنے مسلم فریقوں کے وکیل راجیو دھون نے ایودھیا سے متعلق ایک نقشہ پھاڑ دیا جس پر عدالت میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد ہندو مہاسبھا کے وکیل اور مسلم فریقوں کے وکیل کے درمیان تیکھی بحث ہوئی جس پر چیف جسٹس رنجن گگوئی نے ناراضگی ظاہر کی۔

آج ایودھیا معاملہ کی آخری سماعت میں ہندو مہاسبھا کے وکیل وکاس سنگھ نے ایودھیا سے متعلق ایک نقشہ دکھایا۔ یہ نقشہ آکسفورڈ کی ایک کتاب کا حصہ تھا۔ اس نقشے کو مسلم فریقوں کے وکیل راجیو دھون نے پھاڑ دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، انہوں نے اس نقشے کے پانچ ٹکرے کر دئیے۔