ایودھیا حق ملکیت معاملہ: سپریم کورٹ میں آج17ویں دن ہوگی سماعت،مسلم فریق پیش کرےگا دلیل

,

   

ایودھیا مالکانہ حقوق معاملےپرسپریم کورٹ میں آج17 ویں دن سماعت ہونی ہے۔ ہندوفریق کی جانب سےدلیلیں دی جاچکی ہیں۔آج سپریم کورٹ مسلم فریق کی دلیلیں سنےگا۔ سنی وقف بورڈ کے سینئر وکیل راجیودھون نرموہی اکھاڑااوررام للا وراجمان کےوکیلوں کی طرف سے پیش کی گئیں دلیلوں کاجواب دیں گے۔

شیعہ وقف بورڈ نے جمعہ کے دن سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایودھیا کی 2.77 ایکڑمتنازعہ زمین کے ایک تہائی حصہ سے دستبرداری اختیارکرنے کا اعلان کیاہے۔ شیعہ وقف بورڈ نے کہا کہ میر باقی، بادشاہ بابر کا ایک کمانڈرتھا،وہ شیعہ تھا اور پہلا مسلم متولی تھا جو بابری مسجد کی دیکھ بھال کیا کرتاتھا جبکہ یہ تعمیر کی گئی تھی۔ قانون داں ایم سی ڈھنگرا نے ہندو فریق کی پیروی کی۔ تاہم آج سے عدالت میں مسلم فریق اپنا موقف رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ ایودھیامعاملے کی سماعت کررہی ہے۔اس معاملےکی سنوائی ہفتے میں پانچ دن چل رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام ہندوفریقوں کی سنوائی 16 دن میں پوری کرلی ہے۔