نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج اعلان کیا کہ ایودھیا میں بھگوان رام کی مندر کا افتتاح یکم جنوری 2024کو کیا جائیگا۔ اسمبلی الیکشن والے تریپورہ میں ریالی سے خطاب میں امیت شاہ نے کہاکہ کانگریس اور سی پی آئی ( ایم ) نے مندر کی تعمیر میں رکاوٹیںپیدا کئے اور اس مسئلہ کو طویل عرصہ تک عدالتی کشاکش میں ڈالے رکھا ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آجانے کے بعد مودی جی نے مندر کی تعمیر کا کام شروع کرایا ۔ ’’ راہول بابا، سنئے کہ زبردست رام مندر یکم جنوری 2024کو تیار ہوجائے گا ‘‘ ، امیت شاہ انتخابات کا سامنا کرنے والے 11ریاستوں کے دورہ پر نکل پڑے ہیں ۔ آج وہ تریپورہ میں بی جے پی کی پہلی الیکشن رتھ یاترا کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ مہلک مودی کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں اور کوئی بھی دشمن سے کوئی خطرہ نہیں ۔