نئی دہلی ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایودھیا فیصلے کو اطمینان بخش انداز میں دیگر ملکوں کو واقف کرایا ہے اور اس معاملے میں ان کے ساتھ گفتگو بڑی حد تک کامیاب رہی ہے، ترجمان وزارت امور خارجہ رویش کمار نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایم ای اے (وزارت خارجہ) کی ذمہ داری ہے کہ انڈیا میں اگر کوئی اہم تبدیلی واقع ہو تو ہم اس بارے میں دیگر کے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے، اور اگر سفارتی برادری کی طرف سے کوئی درخواست سامنے آتی ہے کہ کیا ہوا اور کیوں ہوا؟ تب ہمارا کام ہوتا ہے کہ ان سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ہمارا نقطہ نظر رکھیں۔