ایودھیا فیصلہ پر سخت ٹویٹ یو پی کے صحافی گرفتار

,

   

لکھنؤ ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی پولیس نے نئی دہلی میں ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایودھیا فیصلہ پر تکلیف دہ پیام ٹویٹ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ایک صحافی ہے جن کا نام علی سہراب ہے ۔ انہوں نے ہندومہاسبھا کے سابق لیڈر کملیش تیواری کے قتل پر بھی ٹویٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹویٹر تعارفی کالم میں خودکو صحافی بتایا ہے ۔ اس نے 1.6 لاکھ فالوور س ہیں ۔ پولیس نے ان کے دو لیپ ٹاپس اور ایک فون کو ضبط کرلیا ہے ۔ ایودھیا فیصلہ کے تناظر میں پولیس نے سوشیل میڈیا پر کڑی نظر رکھی تھی ۔