ایودھیا فیصلہ کی اصل وجہ ایل کے اڈوانی : اوما بھارتی

,

   

Ferty9 Clinic

٭ ایودھیا اراضی تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کے ہفتہ کو فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر اوما بھارتی نے کہا کہ ویٹرن بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اصل وجہ ہے کہ آج کا دن دیکھنے کو ملا ہے، اور انھیں رام مندر تحریک کا معمار قرار دیا۔ اوما نے مزید کہا کہ وہ اڈوانی سے ملاقات کریں گی جو ’’ہمالیہ کی مانند عظیم اور پُرسکون (شخصیت)‘‘ ہیں۔ بی جے پی کی نظریاتی سرپرست و مادی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ اس فیصلہ کو کسی کی ہار یا جیت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے ۔ ایودھیا کے اُس مقام پر رام مندر کی تعمیر دیرینہ خواب رہا ہے ۔