ایودھیا فیصلے پر یونیسکو اجلاس میں پاکستان کے تبصرہ پر ہند کی تنقید

,

   

پیرس 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سماج و ثقافت یونیسکو کے پیرس میں منعقدہ 40 ویں اجلاس ایودھیا میں بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ فیصلہ اور جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستوری دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد اس ریاست کی دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کے بارے میں پاکستان کے بیان پر ہندوستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ ’ہندوستان کو داغدار بنانے ایک کمسن مجرم کا پروپگنڈہ ہے‘۔ ہندوستان نے کہاکہ ’نفرت پھیلانے کے ارادہ سے داخلی اُمور پر پاکستان کی مداخلت انتہائی قابل مذمت ہے‘۔