لکھنؤ : انڈو۔ اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ جو ایودھیا کے دھنی پور موضع میں مسجد کی تعمیر کی نگرانی کررہا ہے، اس مسجد کی تعمیر 30 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ٹرسٹ نے 5 ایکر کے پلاٹ پر 3 اہم کامپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا، ان میں ایک مسجد، ایک میوزیم، ایک دواخانہ شامل ہیں۔ رام مندر کی تعمیر دھنی پور سے 40 کیلومیٹر دور شروع کی گئی ہے، جو 39 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی۔ وقف بورڈ ٹرسٹ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مسجد کامپلیکس کی تعمیر کیلئے تمام تیاریاں 6 ماہ میں مکمل کرلی جائیں گی، البتہ دواخانہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔ 26 جنوری کو مسجد کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔