ایودھیا مقدمہ :کلیان سنگھ کا تبصرہ کے نامناسب ہونے اور معاملے عدالت میں زیردوران ہونے کا ادعا

   

علیگڑھ (اُترپردیش ) ۔ 28 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی قائد کلیان سنگھ نے کہا کہ ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیردوران ہے ۔ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ بعض بی جے پی قائدین رام مندر کے متنازعہ مقام پر تعمیر کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں ، اس پر اُن کا کیا ردعمل ہے ؟ اُنھوں نے کہاکہ اُن تمام کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔ متعلقہ فریقین کو اس مسئلہ پر فیصلہ سے قبل تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا تبصرہ نامناسب ہوگا وہ اتوار کے دن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے عوام کو صبر و تحمل اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔