ایودھیا: سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور رام جنم بھومی ایجی ٹیشن کے دیگر قائدین کو ایودھیا مندر کی تعمیر کیلئے بھومی پوجن میں شرکت کیلئے مدعو کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اس تقریب کیلئے 5 اگست کو ایودھیا پہنچنے کا امکان ہے ۔ موجودہ طور پر اڈوانی کو بابری مسجد کیس میں ٹرائل کا سامنا ہے۔
