ایودھیا میںرام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

   

پولیس کی سخت چوکسی، فون کرنے والے کی تلاش شروع، مقدمہ درج

نئی دہلی:ایودھیا میں زیر تعمیر رام جنم بھومی احاطہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے جس کے بعد علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ رام جنم بھومی احاطہ میں رہنے والے منوج کمار کو کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے یہ دھمکی دی ہے۔ منوج کی اطلاع پر رام جنم بھومی تھانہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دھمکی کس نے دی ہے، لیکن فون کرنے والے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سٹی مدھوبن سنگھ کا کہنا ہے کہ رام للا سدن میں رہنے والے منوج کمار اس وقت پریاگ راج ماگھ میلے میں ہیں۔ جمعرات کی صبح تقریباً پانچ بجے ان کے موبائل پر ایک فون اآیا۔ جب منوج نے پوچھا کہ اآپ کون ہیں اور کہاں سے بول رہے ہیں، تو فون کرنے والے نے کہا کہ میں دہلی سے بول رہا ہوں۔ ساتھ ہی اس نے دھمکی دی کہآج صبح 10 بجے تک رام جنم بھومی کو اڑا دوں گا۔ منوج کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دیے جانے کے بعد مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔رام جنم بھومی کو اڑانے کی دھمکی دیے جانے کی خبر ملنے کے بعد پولیس نے تلاشی مہم بھی تیز کر دی ہے اور جس نمبر سے فون اآیا تھا اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ رام جنم بھومی احاطہ کے اآس پاس سیکورٹی میں تعینات جوانوں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حالانکہ بم سے اڑانے کی دھمکی صبح 10 بجے کے لیے دی گئی تھی اور وہ وقت گزر چکا ہے، لیکن پھر بھی پولیس ہر طرح الرٹ ہے۔واضح رہے کہ رام مندر کے لیے دیو شلا نیپال سے لائی گئی ہیں۔ جنک پور سے لائی گئی دیوشلا کا نیپال کے سابق نائب وزیر اعظم جانکی مندر کے مہنت نے پوجن کیا۔ پھر ویدک رواج سے پوجا ہونے کے بعد اس کوا شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے حوالے کی گئی۔ علاوہ ازیں ایودھیا پہنچنے پر شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے، ٹرسٹی ڈاکٹر انل مشر سمیت کئی لوگوں نے بھی گلپوشی کر اس کا استقبال کیا۔