ہفتہ میں پانچ دن حاضری پر مسلم فریقوں کے وکیل راجیو دھون کا اعتراض مسترد
نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج واضح کردیا کہ سیاسی طور پر حساس رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ پر جاری مقدمہ کی وہ روزمرہ بنیاد پر سماعت جاری رکھے گا۔ ایم صدیق اور آل انڈیا سنی وقف بورڈ کے بشمول مختلف مسلم فریقوں کی پیروی کرنے والے سینئر وکیل راجیو دھن کے اس اعتراض کو عدالت عظمی نے مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہفتہ میں پانچ دن سماعت میں حصہ لینا ان کے لیے ممکن نہ ہوگا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں پانچ وقت دستوری بنچ نے کہا کہ ہم بدستور روز مرہ کی بنیاد پر سماعت جاری رکھیں گے جس کا قبل ازیں حکم دیا تھا۔ تاہم بنچ نے راجیو دھون کو یقین دلایا کہ اس سینئر وکیل (دھون) کو اگر مندر کی تیاری کے ضمن میں ضروری ہو تو وسط ہفتہ وقفہ کی منظور کے لیے غور کرنے تیا رہے۔ اس بنچ نے جس میں جسٹس ایس اے یو ہڈے جسٹس ڈی وائی چندر چور، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر شامل ہیں۔ ایودھیا مقدمہ کی سماعت آئندہ منگل کو مسترد کی کیوں کہ عدالت اعظمی کو آئندہ پیر عیدالاضحی کی تعطیل رہے گی۔ دھون نے آج دوپہر سے قبل کہا تھا کہ ہفتہ میں پانچ دن سماعت کی صورت میں وہ عدالت اعانت نہیں کرسکیں گے۔