لکھنؤ ۔ نامور شاعر منور رانا نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے عظیم الشان مسجد کی تعمیر کیلئے رائے بریلی میں دریائے سائی کے قریب ان کی آبائی 5.5 ایکر اراضی کا عطیہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔ منور رانا نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے میں حکومت کی جانب سے دھانی پور گاؤں میں جو 5 ایکر اراضی منظور کی گئی ہے اس کو لارڈرام کے والد کے نام پر ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جائے ۔ 69 سالہ شاعر منور رانا نے 2015 ء میں ملک میں عدم رواداری کے مسئلہ پر اپنا ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کردیا تھا ۔ انہوں نے وقف املاک کے تحفظ کیلئے نئے مسلم وقف بورڈ کے قیام کی بھی تجویز پیش کی ۔