ایودھیا میں بی جے پی کو شکست

   

ایودھیا: اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ضلع کے فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے سینئر لیڈر و ایم پی امیدوار للوسنگھ کو سماج وادی پارٹی کے انڈیا اتحاد کے امیدوار اور ایم ایل اے اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔بھگوان رام کی نگری میں رام مندر کی تعمیر کے بعد ہورہے الیکشن میں ملک۔ دنیا کی کروڑوں رام بھکتوں کو نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں۔ آج صبح کاونٹنگ شروع ہونے کے ساتھ بی جے پی اپنی جیت کو لے کر پرامید نظرآرہی تھی لیکن غیر یقینی طور سے ایس پی امیدوار اودھیش پرساد بی جے پی کے للو سنگھ سے لگاتار آگے رہے ۔ ابتدائی رجحانات میں کچھ دیر کے لئے اتار چڑھاؤ آیا لیکن دن ڈھلنے کے ساتھ ایس پی کی امیدیں جیت میں بدل گئیں۔ایس پی امیدوار اودھیش پرساد اترپردیش میں نوبار ایم ایل اے اور چھ بار کابینی وزیر کے عہدے سے نوازے جاچکے ہیں۔