ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی :راج ناتھ سنگھ

   

پنڈو ( جھارکھنڈ) /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتخابی جلسہ سے بشرام پور میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو نہیں روک سکتی اور نہ ’’ جئے شری رام ‘‘ نعرہ کی آواز کو کچل سکتی ہے ۔ کشمیر میں دستور ہند کی دفعہ 370 کی تنسیق کا تذکرہ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے عوام کے خابوں کی تعبیر ان کے سامنے پیش کردی ہے اور اپنے انتخابی وعدے کی تکمیل کی ہے ۔ جھارکھنڈ میں 5 ویں مرحلے کی رائے دہی پر یہ جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا ۔