بھوپال: دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مودی حکومت کے وعدوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون چار مہینہ ایودھیا میں ایک عالیشان رام مند ر تعمیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب چاہتے ہیں کہ رام جنم بھومی پر ایک عالیشان رام مندر تعمیر ہو چار مہینوں کے اندر رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔
انہوں نے کانگریس سینئر لیڈر ایڈوکیٹ کپل سبل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سبل بھائی! رام مندر کی تعمیر کو روکنے کے لئے آپ ایڑی چوٹی کا زور لگالیں لیکن رام مندر تو بن کر ہی رہے گی۔“واضح رہے کہ نگریس کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ رام مندر تعمیر نہیں ہوناچاہئے۔ انہوں نے اس موقع پر مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون کی سخت مخالفت کررہی ہے حالانکہ وہاں 75 فیصد لوگ بنگلہ دیش پاکستان سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔