ایودھیا میں ہنومان کی بڑی مورتی کی تنصیب کیلئے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کی درخواست

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے بتایا کہ وہ ایودھیا میں بھگوان ہنومان کی بڑی مورتی کی تنصیب کیلئے رام جنم بھومی سے رسمی درخواست کریں گے۔ ان کے اسمبلی حلقہ کے مختلف حصوں میں ہر منگل کو سندر کند پوجا کی جائے گی اور بھگوان ہنومان سے آشیرواد لیا جائے گا۔ چیف منسٹردہلی اروند کجریوال نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہنومان مندر کے درشن کئے تھے اور ان کا احساس ہیکہ اسی وجہ سے انہیں انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔