ایودھیا میں 6دسمبرسے رام مندرکی تعمیر کا آغاز ہوگا،رام مندر مودی‘ شاہ اور یوگی کی دلی خواہش۔ رکن پرلیمنٹ ساکشی مہاراج

,

   

لکھنؤ: عدالت عظمی میں بابری مسجد۔ رام مندر معاملہ زیر دوراں ہے۔ ایسے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے اعلان کیا کہ 6دسمبر سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ 6دسمبر 1992ء کو ہی ایودھیا میں

بابری مسجد کو شہید کردیا گیا تھا۔

ساکشی نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ مندر کا آغاز اسی دن ہو جس دن اس کا ڈھانچہ گرایا گیا تھا۔ ساکشی مہاراج اناؤ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر وزیر اعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی دیرینہ خواہش ہے۔“ انہو ں نے کہا کہ مندر کی تعمیر میں ہندوؤں کے ساتھ مسلمانوں کو بھی آگے آنا چاہئے۔ اترپردیش کی سنی وقف بورڈ نے تسلیم کرلیا کہ بابر ایک حملہ آور شخص تھا۔“