ایودھیا (یو پی) ، 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں ایک نئی تاریخ بنائی گئی جب مٹی سے بنے 6 لاکھ دیئے دیوالی کے موقع پر سریو دریا کے کنارے جلائے گئے۔ قابل ذکر بات ہے کہ چند روز بعد سپریم کورٹ متنازعہ رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی کے بارے میں ملکیتی مقدمہ کا فیصلہ سنانے والا ہے۔ ٹمپل ٹاؤن ایودھیا میں سریو ندی کے کنارے ہفتہ کی شام جگمگا اٹھے جبکہ مختلف شعبہ جات حیات کے لوگوں نے زبردست پروگرام میں حصہ لیا۔