ایودھیا 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیا گوپال داس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایودھیا ٹرسٹ میں انھیں شامل نہ کرنے پر مایوس ہیں۔ اِن کے اِس ریمارک پر بی جے پی حرکت میں آگئی اور اپنے 3 قائدین کو انھیں راضی کرانے کے لئے روانہ کردیا۔ لکھنؤ میں بی جے پی کے اہم قائدین نے کہاکہ گوپال داس کو منانے کے لئے تین رکنی ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ اُنھوں نے بی جے پی کے قائدین کو اندر آنے نہیں دیا۔