ایودھیا پر سپریم کورٹ فیصلے کی مذمت، 40 ٹامل تنظیموں کا مجوزہ احتجاج

,

   

چینائی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں زائداز 40 تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا حکم دینے والے سپریم کورٹ فیصلے کی پوری شدت سے مخالفت کرنے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ تامژہگا و اژو ریمائی کچی (ٹی وی کے) ، ودھو تلائی چیرو تھائیگل کچی (وی سی کے) کے بشمول متعدد تنظیموں اور مئی 17 تحریک نے فاشسٹ مخالف اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ 40 جماعتوں کا اتحاد 21 نومبر کو چینائی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ منظم کرے گا۔ جس میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی ملکیت سے متعلق کئی دہاتیوں قدیم مقدمہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس و برہمی کا اظہار کیا جائے گا۔ نیوکلیئر کی مخالف تنظیم کے ایک کارکن ایس پی ادے کمار نے کہاکہ یہ اتحاد ایودھیا پر سپریم کورٹ فیصلے کی بہ یک آواز مذمت کرتا ہے۔