ایودھیا پر فیصلہ کا دن یو پی میں پرسکون گزرگیا

   

لکھنو ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش نے ہفتہ کو راحت کی سانس لی جب ایودھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پورا دن ریاست میں پرسکون طور پر گزر گیا۔ حکام نے مسلسل چوکسی اختیار رکھی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ہندو اور مسلم دونوں برادریوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔