ایودھیا پوری دھام کیلئے نیپال کی جانب سے 40ایکر اراضی الاٹ

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو: حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندوستان کو شدید پہچان کرنے والے اقدام کے ساتھ نیپال کی حکومت نے ایودھیا پوری دھام تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے حکومت نے 100 بیگھا زمین یا 40 ایکر اراضی الاٹ کیا ہے۔ ضلع چتوان کے میونسپل عہدیداروں نے کہا کہ ان کا ایقان ہیکہ بھگوان رام یہاں پیدا ہوئے تھے جیسا کہ وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعویٰ کیا ہے اسی لئے ایودھیا پوری دھام کی تعمیر کیلئے اراضی الاٹ کی گئی ہے۔

جاپان میں غیر ملکیوں کو راحت
ٹوکیو: جاپان نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکیون کیلئے ملک میں داخلے کے سلسلے میں لگائی گئی پابندی میں جمعرات کو رعایت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ راحت کم از کم تین ماہ کیلئے نافذ ہوگی۔ غیرملکی ڈاکٹروں، ٹیچروں اور دیگر ایسے لوگ جو کم از کم تین مہینے کیلئے ملک میں رکیں گے انہیں اجازت دی جائے گی۔
صرف انہیں ہی ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ ساتھ ہی،ان لوگوں کو بھی ملک میں آنے کی اجازت ہوگی جو کاروبار کے مقصد سے ملک میں تین مہینے سے کم وقت کے لئے بھی سفر کریں گے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی جنہیں کوئی نہ کوئی تنظیم یا اسپانسر بلائیں۔ اس طرح کے لوگوں کو ضروری طورپر کورونا کی جانچ کرانی ہوگی۔ انہیں 14 دن تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا اور تب تک وہ عوامی گاڑیوں کا استعمال نہیں کریں گے ۔حکومت نے کہا،‘‘ہر روز ایک ہزار غیر ملکی شہری ملک میں داخل ہوسکیں گے اور بنیادی طورپر وہی لوگ داخل ہوسکیں گے جو تین ماہ یا اس سے زیادہ کے لئے ملک میں رکنا چاہتے ہیں۔کچھ مہینوں میں اس مدت میں تبدیلی کی جاسکے گی۔’’جاپان کے نئے وزیراعظم یوشیہیدے سوگا نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حال ہی میں ہوئی ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے بین الاقوامی سفر کو شروع کرنا بہت ضروری ہے۔ ’’وزیر خزانہ یسوتوشی نیشیمورا نے کہا ،‘‘ہم ہر ملک میں کورونا وائرس کے حالات اور سفر کی ضرورت کے پیش نظر داخلے کی پابندیوں میں راحت دینا شروع کریں گے ۔ حال ہی میں 159 ملکوں اور علاقوں میں لوگوں کے ملک میں داخل ہونے پر روک ہے لیکن جاپان مسلسل اپنے یہاں داخلے میں پابندیوں کو کم کررہاہے ۔’’