ایودھیا کیس: اداکار رجنی کانت نے لوگوں سے عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کی اپیل کی

,

   

Ferty9 Clinic

سنئیر اداکارہ رجنی کانت نے جمعہ کے دن لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ایودھیا ٹائٹل سوٹ کیس کے بارے میں عدالت کے فیصلہ کا احترام کریں جو اس ماہ کے آخر میں انے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ، “میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں اور فیصلے کا احترام کریں۔”

اس ملک کی سب سے بڑی عدالت نے اگست سے لے کر اکتوبر تک پورے چالیس دن تک سماعت کی ہے، اور دونوں فریقین کی بات سنی ہے۔

واضح رہے کے فریقین الہ اباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کر رہے تھے، تنازع پورے 2.77 ایکر زمین کا ہے، اور فریقین کے معاملے کو پورے چالیس دن تک سنا ہے۔ فریقین میں سنی وقف، رام للابراجمان اور نرموہی اکھاڑہ بھی تھے۔

توقع ہے 17 نومبر تک فیصلہ آجائے گا، چیف جسٹس رنجن گوگوئی 17 نومبر کو استعفی دینے والے ہیں۔