ایودھیا کیس :جائے پیدائش کس طرح فریق مقدمہ ممکن ؟

   

نئی دہلی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج رام للّا ویرجمان سے جو سیاسی طور پر حساس نوعیت کے رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ ( ایودھیا) میں فریق ہے، استفسار کیا کہ کس طرح کوئی بھگوان کی جائے پیدائش کو کسی کیس میں فریق کے طور پر باور کیا جاسکتا ہے ۔ فاضل عدالت اس کیس کی آج تیسرے روز سماعت کررہی تھی ۔ اُس نے کہا کہ تاحال جہاں تک ہندو بھگوانوں کا معاملہ ہے انہیں ایسے معاملوں میں فریق نہیں بنایا گیا ہے ۔ پانچ ججوں کی دستوری بنچ نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں سینئر ایڈوکیٹ کے پرسارن سے دریافت کیا کہ جائے پیدائش کس طرح اس معاملہ میں فریق کے طور پر مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔