ایودھیا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ

,

   

Ferty9 Clinic

جو بھی ہو امن و امان برقرار رکھیں:مودی
نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا اراضی تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قبل عوام سے امن و امان اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ نریندر مودی جنہوں نے گزشتہ ہفتہ ہی ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ملک بھر میں امن کی برقراری کو یقینی بنائیں آج کہا کہ ایودھیا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے کچھ بھی آئے ۔ اس سے ملک کے اتحاد امن و امان کو برقرار رکھنا چاہئیے ۔ اس کیس کا فیصلہ کسی کیلئے جیت یا شکست کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے اتحاد کا معاملہ ہے ۔ میں اپنے ملک کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپس میں متحد رہیں۔ ہم تمام کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم اس فیصلہ کے ذریعہ اپنے ملک کو مضبوط بنائیں ۔ امن و اتحاد کی عظیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کے حق میں کھڑے ہوجائیں ۔