ایودھیا کی دکان سے فوج کا ممنوعہ مواد ضبط

   

ایودھیا : ملٹری انٹلیجنس کی اطلاع پر ایودھیا کی پولیس نے فیض آباد کنٹونمنٹ علاقہ میں واقع ایک دکان سے فوج کا ممنوعہ مطالعاتی مواد ضبط کرلیا گیا۔ یہ مواد ڈیجیٹل نوعیت کا تھا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ملٹری انٹلیجنس کی یونٹ کو اطلاع ملی کہ بعض خفیہ راز پر مشتمل مطالعاتی مواد فیض آباد کے ایک دکان دار کے پاس ہے۔ اس اطلاع کے بعد ایودھیا کی پولیس کو کارروائی کا حکم دیا گیا۔ آپریشن دستاویزات کے نام سے پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مواد ضبط کرلیا۔