ایودھیا کے بعد بدری ناتھ میں بھی بی جے پی کوشکست

   

نئی دہلی۔ اترکھنڈ جہاں بی جے پی یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے وہاں کے ضمنی انتخاب میں زعفرانی جماعت کو زبردست جھٹکہ لگاہے۔اتر کھنڈ کی دونوں اسمبلی نشستوں سے کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی امیدوار قاضی محمد نظام الدین نے منگلور میں 400 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح کانگریس نے بدری ناتھ میں بھی کامیابی حاصل کی جہاں لکھپت سنگھ بوٹیلا نے سابق رکن اسمبلی راجندر بھنڈاری کو پانچ ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں ایودھیا میں بی جے پی کو شکست ہوئی تھی جبکہ اب ہندوؤں کے مقدس مقام بدری ناتھ سے بھی بی جے پی کو ناکامی ہاتھ لگی ہے۔