ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت تلنگانہ کو 309 کروڑ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) مرکز نے غریب عوام کو مفت طبی امداد فراہم کرنے ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت تلنگانہ کو 2021-22ء کے دوران 309.50 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیرصحت بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا کو یہ بات بتائی۔ سرکاری ہاسپٹلس کیلئے 94.57 کروڑ اور خانگی ہاسپٹلس کیلئے 214.93 کروڑ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2016-17ء کے دوران تلنگانہ میں میڈیکل کالجس کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ساتھ ہی ایم بی بی ایس نشستیں 5340 ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے نئے میڈیکل کالجس کیلئے کوئی تجویز نہیں ملی ۔ کانگریس ایم پی و صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے سوال پر یہ بات بتائی۔ن