ایوٹریک موٹرس نے دو الیکٹرک اسکوٹر لانچ کئے

   

گریٹر نوئیڈا: الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایوٹریک موٹرز نے بدھ کو یہاں انڈیا ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ای وی انڈیا ایکسپو 2022 میں ایوٹریک رائڈ ایچ ایس اور ایوٹریک مائٹ پرو اسکوٹر کی نقاب کشائی کی۔ کمپنی کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر منوج پاٹل نے نامہ نگاروں کو بتایا اس ان کی کمپنی اختراع کرتی ہے اور وہ اس ای وی ایکسپو میں ان دو نئی مصنوعات کو لانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوٹریک نئے نیٹ ورک کی توسیع اور مصنوعات کے لحاظ سے بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ کمپنی پہلے ہی اپنی آٹھ مصنوعات لانچ کر چکی ہے ۔کمپنی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں 200 ڈیلرشپ قائم کی ہیں اور اس مالی سال تک 500 ڈیلرشپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ پاٹل نے اس موقع پر بتایا کہ ایوٹریک رائیڈ ایچ ایس ہائی اسپیڈ ای اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو اسکوٹر کی اوسط رفتار ہے ۔