ایٹالا راجندر کے الزامات پر کانگریس کا احتجاج

   

یلاریڈی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی یوتھ کانگریس قائدین نے آج امبیڈکر چوراستہ پر تلنگانہ کانگریس صدر پردیش ریونت ریڈی پر ٹی آر ایس سے 25 کروڑ روپئے لینے کا ایٹالہ راجندر کی جانب سے لگائے گئے الزام کی شدید مذمت کرنے ان کا علامتی پتلا نذر آتش کرکے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہمت تھی تو ایٹالا راجندر کل بھاگیہ لکشمی مندر کیوں نہیں گئے ۔ بلاوجہ کے الزامات لگائے صدر پردیش کا نام بدنام کرنے کو سیاسی سازش بتایا ۔ ایٹالا راجندر کو انتباہ دیا کہ اگر یہ ریونت ریڈی سے معافی نہیں مانگی تو ریاست میں کہیں دورہ کرنے نہیں دیں گے ۔ حلقہ انچارج سبھاش ریڈی کے احکام پر کانگریس قائدین نے ایٹالا راجندر کے الزام پر شدید برہمی کا اظہار کرکے احتجاج بلند کرنے علامتی پتلا نذر آتش کیا ۔