ایٹالہ، کے سی آر کے شکنجہ سے نکل کر بی جے پی کی جال میں پھنس گئے

   

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے ورکنگ پریسڈنٹ بی مہیش کمار گوڑ نے الزام لگایا کہ کے چندرشیکھر راؤ کی طرف سے نریندر مودی سے حضورآباد اسمبلی حلقہ کا ضمنی چناؤ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی کیوں کہ ٹی آر ایس کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کانگریس کا یہ یقین اور مضبوط ہوگیا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس میں ساز باز ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ایٹالہ راجندر کو یہ حقیقت سمجھ لینا چاہئے کہ وہ کے سی آر کے شکنجہ سے نکل کر بی جے پی کی جال میں پھنس گئے ہیں۔