حیدرآباد 23۔ جون (سیاست نیوز) بی جے پی قائدین میں بڑھتی ناراضگی سے الجھن کا شکار اعلیٰ قیادت نے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر اور سابق رکن اسمبلی کے راج گوپال ریڈی کو دہلی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں پارٹی صورتحال پر قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تبادلہ خیال کیا۔ راجندر و راج گوپال ریڈی سے پارٹی سرگرمیوں سے دوری کا نوٹ لے کر انہیں دہلی طلب کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کل ہفتہ کو نئی دہلی پہنچ جائیں گے۔ دونوں سے ملاقات کے ذریعہ ناراضگی ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ر