ایٹالہ راجندر مایوسی کا شکار ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ کا بیان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیرسیاحت وی سرینواس گوڑ نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے خلاف ای راجندر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ای راجندر مایوسی کا شکار ہیں۔ وہ اپنی غلطیاں بھول کر کے چندرشیکھر راؤ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ سرینواس گوڑ نے ایٹالہ راجندر سے پوچھا کہ کے سی آر اتنے ہی برے تھے جتنے وہ بتارہے ہیں تو پھر انہوں نے وزارت کا عہدہ کیوں قبول کیا۔ سرینواس گوڑ نے یاد دلایا کہ کے چندرشیکھر راؤ نے ہریش راؤ کو نظرانداز کرکے ای راجندر کو فلور لیڈر بنایا۔ ایٹالہ راجندر کو محاسبہ کرنا چاہئے کہ وہ ٹی آر ایس میں شامل ہونے سے پہلے کیا تھے اور ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے بعد انہیں کیا مقام ملا تھا۔