ایٹالہ راجندر نمائش سوسائٹی کے دوبارہ صدر منتخب

   

حیدرآباد۔27 ستمبر (این ایس ایس) نمائش سوسائٹی نامپلی نے وزیر صحت ایٹالہ راجندر کو سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب کیا ہے۔ نمائش سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس کل منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل عہدیداروں اور ارکان کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا جس میں این سریندر نائب صدر، ڈاکٹر بی پربھا شنکر سکریٹری، بی ہنمنت رائو جوائنٹ سکریٹری، این ونئے کمار خازن اور محمد عبدالنعیم، اشوین مارگم، چندر جیت سنگھ، دھیرج کمار جیسوال، کے پریم کمار ریڈی، جی وی رنگاریڈی اور ستیش نائک ارکان منتخب ہوئے۔