شمس آباد : ۔ سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد دہلی سے واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ہر جگہ چیک پوسٹ قائم کئے گئے تھے ۔ صرف چند قائدین کو ایرپورٹ جانے کا موقع ملا ۔ بی جے پی کارکن جو ہزاروں کی تعداد میں ایرپورٹ جانے پہنچے لیکن پولیس نے انہیں روکدیا جس کے بعد پولیس اور بی جے پی قائدین میں لفظی بحث ہوئی ۔ ایرپورٹ برج کے پاس سے ریالی کی شکل میں جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں بی جے پی قائدین اور کارکن موجود تھے ۔ ایٹالہ راجندر نے سدانتی میں واقع ہنومان مندر میں پوجا کی ۔ بھاری ریالی کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا تھا وہاں سے وہ نامپلی بی جے پی آفس روانہ ہوگئے ۔ بکا وینوگوپال بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ٹی آر ایس اب اپنی الٹی گنتی گننا شروع کردے بہت جلد تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار پر آئے گی ۔