ایٹالہ راجندر کو اپنی گرفتاری کا ڈر

   

حیدرآباد ۔ سابق وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے اپنے قریبی رفقا سے کہا کہ صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ تعلقات ٹوٹنے کے بعد پھر سدھرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر کوئی علاقائی پارٹی قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ مستقبل میں زمینات کے حوالہ سے انہیں مزید کیسیس کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔