ایٹالہ راجندر کو بھاگیہ لکشمی مندر آنے ریونت ریڈی کا چیلنج

   

حیدرآباد21۔اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کے عائد الزامات کو ثابت کرنے کل 22 اپریل کی شام 6.00 بجے بھاگیہ لکشمی مندر چارمینار پہنچ کر حلف اٹھانے کا چیلنج کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ایٹالہ راجندر نے الزام عائد کیا کہ منوگوڑ ضمنی چناؤ کے موقع پر کے سی آر نے 25 کروڑ روپئے کانگریس کو ادا کئے تھے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر سے ایک روپیہ بھی حاصل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور راجندر گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو بھاگیہ لکشمی مندر پر کافی اعتقاد ہے۔ ہفتہ کی شام 6.00 بجے میں مندر پہنچ کر الزامات کی تردید کروں گا اور اگر ہمت ہو تو ایٹالہ راجندر الزام تائید میں قسم کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون 24 گھنٹے راجندر کو اپنے الزامات پر ثبوت پیش کرنا چاہئے ۔ ر