ایٹالہ راجندر کی برطرفی کے خلاف بی سی طبقہ کی برہمی

   

Ferty9 Clinic

وزیر صحت کے خلاف سازش کا الزام، نارائن پیٹ میں احتجاج، چیف منسٹر کا علامتی پتلہ نذر آتش

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے امبیڈکر چوراہا پر ضلع بی سی طبقہ کے قائدین اور بی سی سنگم کے رہنماؤں نے آج چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ بی سی طبقہ اور برادری کے عوام وزیر صحت مسٹر ایٹالا راجندر کی ریاستی کابینہ سے برطرف کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔ ان قائدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ان کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا اور کہا کہ مسٹر چندر شیکھر راؤ، مسٹر ایٹالہ راجندر کو برطرف کرکے ریاست میں بی سی طبقہ کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر صحت کے خلاف زبردست سازش رچی گئی ہے۔ انہوں نے الزامات کے ثابت ہونے تک انہیں اس طرح ذلیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جو پارٹی و اخلاقی اصولوں کے سخت خلاف ہے، ان قائدین نے کہا کہ ٹی آر ایس کے ایک وفادار ساتھی اور ہمیشہ پارٹی اور عوام کے لئے خدمت کے لئے دستیاب ہونے اور ایسے نازک وقت میں جبکہ ملک گیر پیمانے پر مہلک وباء کورونا سے عوام و خواص پریشان ہیں، انہیں وزارت صحت کے اہم اور نازک قلمدان سے برطرف کرنا انتہائی درجہ کی جہالت ہے۔ ان قائدین نے انتباہ دیا کہ جلد از جلد وزیر موصوف کو بحال کیا جائے ورنہ احتجاج میں شدت پیدا کی جائیگی۔ اس موقع پر بی سی یونائیٹیڈ فورم کے ریاستی قائدین، مسٹر کاشی ناتھ، مہیش، ڈاکٹر سائی بابا، بالا راجو، نوین کمار و دیگر موجود تھے۔