ایٹالہ راجندر کی سیاسی زندگی قتل و غارت گری سے بھرپور کھلے عام مباحث کا چیلنج

   

غلط ثابت ہونے پر زمین پر ناک رگڑنے ٹی آر ایس کے ایم ایل سی کوشک ریڈی کا اعلان

حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل بی کوشک ریڈی نے بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست میں مفادات حاصلہ کے لئے کئی لوگوں کا قتل کروایا ہے۔ ایٹالہ راجندر کی خونی تاریخ پر کھلے عام مباحث کا انہوں نے چیلنج کیا۔ غلط ثابت ہونے پر ناک زمین پر رگڑنے کا بھی انہوں نے اعلان کیا۔ ٹی آر ایس ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی کوشک ریڈی نے کہا کہ ایٹالہ راجندر کی سیاسی زندگی قتل و غارت گری سے بھری پڑی ہے۔ ایٹالہ راجندر اپنی خونی سیاست کو چیف منسٹر کے سی آر سے جوڑنے کی حماقت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں ہیکہ نرنگاپور میں مقامی عوام نے ایٹالہ راجندر پر چپل نہیں پھینکا تھا۔ تلنگانہ کے جہدکار پروین یادو پر ایٹالہ راجندر نے بحیثیت وزیر حملہ نہیں کرایا تھا اور کہا کہ 25 دن قبل ملیا پر بھی ایٹالہ راجندر نے ہی حملہ کرایا تھا۔ اس خونی تاریخ پر کھلے عام مباحث کے لئے ایٹالہ راجندر کو پی کوشک ریڈی نے چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی ہرگز خونی تاریخ نہیں ہے۔ یہ بات ان کے حریف بھی تسلیم کرتے ہیں۔ پی کوشک ریڈی نے کہا کہ ایٹالہ راجندر اپنے آپ کا کے سی آر سے تقابل کررہے ہیں جبکہ دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے۔ ٹی آر ایس کے ایم ایل سی نے کہا کہ بحیثیت وزیر ایٹالہ راجندر پر اسمبلی کے جو قواعد تھے آج بھی انہیں قواعد پر عمل ہو رہا ہے۔ ایٹالہ راجندر کے پارٹی تبدیل کرنے سے اسمبلی کے قواعد تبدیل نہیں ہوتے۔ پی کوشک ریڈی نے حضور آباد کی ترقی کے مسئلہ پر ایٹالہ راجندر پر راہ فرار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ن