ایٹالہ راجندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائےکے ٹی آر کی ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ہدایت

   

حیدرآباد ۔28۔ جون (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کو خطرہ کی دھمکیوں کی شکایت پر وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار سے فون پر بات چیت کی ۔ انہوں نے ایٹالہ راجندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کی ہدایت دی۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس سے راجندر کو موصول ہونے والی دھمکیوں کی سچائی کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے ڈی جی پی کو مشورہ دیا کہ سینئر آئی پی ایس عہدیدار کے ذریعہ راجندر کی سیکوریٹی کا جائزہ لیا جائے۔ کے ٹی آر نے مرکز کی جانب سے راجندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کی اطلاعات کے پس منظر میں ڈی جی پی کو مشورہ دیا کہ ریاستی سطح کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے راجندر کی شکایت کا جائزہ لینے انجنی کمار کو ہدایت دی۔ واضح رہے کہ ایٹالہ راجندر اور ان کی اہلیہ نے ہلاک کرنے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت کی ہے۔ راجندر کی اہلیہ نے بی آر ایس کے رکن کونسل کوشک ریڈی پر الزام عائد کیا۔ر