ضلع کلکٹر اور ویجلینس کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش
حیدرآباد۔ ای راجندر کی کمپنی جمنا ہیچریز سے پسماندہ طبقات کو الاٹ اراضیات جبراً حاصل کرنے کے معاملہ میں حکومت نے تحقیقات کی ہدایت دی تھی۔ میدک کلکٹر نے تحقیق کرکے رپورٹ پیش کردی ہے۔ 1994 میں پسماندہ طبقات کو ماسائی پیٹ منڈل کے اچم پیٹ، حکیم دیہاتوں میں اراضی الاٹ کی گئی تھی۔ راجندر پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ اراضی جبراً حاصل کی ۔ کلکٹر ہریش کی قیادت میں تحقیقات کی گئیں اسکے علاوہ ویجلینس حکام نے علحدہ تحقیقات کیں جس میں انکشاف ہوا کہ حکومت نے پسماندہ طبقات کو جو 66.01 ایکر اراضی الاٹ کی تھی اس پر جمنا ہیچریز نے غیر مجاز قبضہ کیا ہے۔ اسائنڈ لینڈ پر سڑک اور کئی تعمیرات انجام دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے مطابق کمپنی نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔