حیدرآباد ۔ ایٹالہ راجندر کے حامیوں نے اپنے لیڈر کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شاہ میر پیٹ میں راستہ روکو احتجاج کیا اور ای راجندر کی تائید میں نعرے لگائے۔ دھرنے کی وجہ سے ٹرافک جام ہوگئی۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دھرنا دینے والے افراد کو قریب کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔